۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ظریف

حوزہ/ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کے تخریبی اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام امریکی اقدامات کی وجہ سےاسے تحقیر کی نظر سے دیکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے 67 سال قبل آج ہی کے دن ایرانی عوام کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ایک بغاوت کی منصوبہ بندی کرکے ایرانی قوم کی خواہش و عزت کو خاک میں ملانے کی کوشش کی۔

ایران میں اگست 1953ء کی بغاوت کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ امریکہ ماضی کو زندہ رکھنے کیلئے بے چین ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28 مرداد 1332 شمسی ( اگست 1953ء) میں امریکہ اور برطانیہ نے ایران میں مصدق کی قانونی حکومت کیخلاف بغاوت کی۔

 1324 شمسی میں ایران کی چودھویں قومی اسمبلی میں ایک ایسا قانون منظور کیا گیا جس کے تحت حکومت کو پارلیمنٹ کے ساتھ بغیر مشاورت کے خام تیل کے حوالے سے غیر ملکیوں کیساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ قانون ایرانی تیل کو قومیانے اور ایران کے تیل کے ذخائر پر غیر ملکی ممالک بالخصوص برطانیہ کے تسلط کو ختم کرنے کا پہلا قدم تھا۔ جس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ اور واشنگٹن نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ایرانی حکومت کیخلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .